• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں قائدِاعظم ڈے، کرسمس پر سیکیورٹی پلان مرتب

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور کی پولیس نے 25 دسمبر کو یومِ قائدِ اعظم اور کرسمس کی تقریبات کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا لیا۔

شہر میں اس موقع پر 6 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی انجام دیں گے، گرجا گھروں کو 3 درجاتی حصار پر مبنی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بتایا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیئے جا رہے ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اور لوگوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں مؤثر پٹرولنگ کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے یہ بھی بتایا کہ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ تقریبات میں شرکاء کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہننے اور سینی ٹائرز لگانے کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین