• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

گوجرانوالہ کے علاقے پھلوکی میں جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔

ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں کے مطابق واقعہ پھلوکی میں پیش آیا جہاں روبینہ نامی متاثرہ خاتون شوہر کی جانب سے جلائے جانے پر اسپتال میں دم توڑ گئی۔

ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں کا بتانا ہے کہ ندیم کی روبینہ سے چار سال قبل شادی ہوئی تھی۔

تازہ ترین