• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر برائے امور داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن فساد کی اصل جڑ ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ میں آمد، اس دوران وزیر داخلہ کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

شیخ رشید احمد  نے اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران ملکی سیاست، جے یو آئی ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمٰن ہیں، وہ مدرسوں کی طاقت کو اسلام آباد لاکر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے ہے مولانا نے ن لیگ کو آگے لگایا ہوا ہے، پیپلزپارٹی بہتر پوزیشن میں کھیل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے سیکیورٹی واپس نہیں لی جا رہی، بی بی کو بھی بتایا گیا تھا سیکیورٹی رسک ہے، فضل الرحمٰن سے درخواست کرسکتا ہوں کہ سیاست پر اور ملک پر رحم کریں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اگر آتی ہے تو تیاری تو ہمیں بھی کرنا ہوگی۔

اُن کا مزید کہنا تھ کہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی، پی ڈی ایم والے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے، ناراض نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ ایمیگریشن کے لیے بڑا بجٹ درکار ہے۔

 شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے گا، ہم نے پاسپورٹ کے لیے تاریخی فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ہمیں120 دن کا ٹارگٹ دیا ہے۔

تازہ ترین