• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کا بیٹا کھلونوں کا انتخاب کرنے میں مصروف

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کا بیٹا کھلونوں کا انتخاب کرنے میں مصروف ہوگیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں ایک تصویر شرمیلا فاروقی نے اپنے بیٹے ’حسین‘ کی بھی شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں شرمیلا فاروقی کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا کیونکہ وہ کھلونوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’حسین‘ ایک ایسی جگہ پر موجود ہیں جہاں بہت ساری کھلونوں والی گاڑیاں موجود ہیں اور وہ اُن میں سے اپنے لیے گاڑی کا انتخاب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ ’ایک اور دن، اور ہم واپس آگئے۔‘

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ’موم لائف‘ والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کی شادی 2015 میں ہوئی تھی، شادی کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی تھی۔

شرمیلا فاروقی کے ہاں سال 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام ’حسین‘ ہے۔

تازہ ترین