• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین کے ساتھ تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے ساتھ تعلقات  کو مضبوط اور گہرے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تعلقات برسوں پر محیط ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار ولی عہد نے سعودی، بحرینی رابطہ کونسل کے پہلے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


محمد بن سلمان نے کہا کہ مشترکہ کونسل دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی، سلامتی، فوجی، سرمایہ کاری، ترقی اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھائے گی۔

سعوید ولی عہد نے بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور کونسل کے ممبران کی کوششوں کی تعریف کی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین