• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او اور آر پی او راولپنڈی کو دوران سفر ججز کی سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد جمیل خان نےموٹر وے پردوران سفر سکواڈ کو تیز رفتاری اور غلط ڈرائیونگ کے ذریعے پریشان کرنیوالے آئیسکو کے عارضی ملازم کی حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او اور آر پی او راولپنڈی کو ججز کی سیکورٹی بہتر بنانےکی ہدایت جاری کی ہیں،جمعرات کو موٹروے پرسفر کے دوران ایک ٹویوٹا پک اپ گاڑی نمبر آر آئی ایس 1694نے دو تین مرتبہ جسٹس شاہد جمیل کی گاڑی کے قریب ہونے کی کوشش کی،ڈرائیور انتہائی غیر محتاط انداذ میں ڈرائیونگ کررہا تھا ، جسٹس شاہد جمیل خان کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد پروٹوکول افسر عدیل اشفاق نے سیکورٹی حکام کو کارروائی کیلئے کہا،واقعہ کی پیچھے آنے والی دوسری گاڈی کےایک شخص نے ویڈیو بھی بنائی تھی جس میں ڈرائیور واضح طور پر غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرتا ہوا نظر آرہا ہے،تفتیش میں پتہ چلا کہ گاڑی آئیسکو گرڈ اسٹیشن جی نائن کی ہے جسے ڈرائیور خالد محمود چلا رہا تھا،شکایت پر آئیسکو حکام نے تین رکنی کمیٹی کے ذریعے انکوائری کرائی اور ڈرائیور خالد محمود کوبغیر اجازت گاڑی کے غلط استعمال اور مس کنڈیکٹ کا مرتکب قرار دیا گیا۔

تازہ ترین