• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن، جے یو آئی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، غفور حیدری

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف نیب کو استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور جے یو آئی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، نیب انتقامی اورسیاستدانوں کی پگڑی اچھالنے کا ادارہ ہے، 21جنوری 2021کو اسرائیل کے خلاف احتجاج کراچی میں کیا جائیگا، جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جمعرات کو مولانا محمد یوسف کی زیر صدارت ہوا ، مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجام تک پہنچنے تک چلتی رہے گی، حافظ حسین احمد اور مولانا شیرانی کے حوالے سے کمیٹی بنادی ہے، جو ایک سے دو دن کے اندر فیصلہ کرے گی، پی ڈی ایم سربراہان سینٹ اور ضمنی انتخابات کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ نیب کا استعمال اورسیاستدانوں کی کردار کشی بند کی جائے۔

تازہ ترین