کراچی (اسٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی قیمت 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں ۔حکمرانوں میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں ہے ۔ان کے دور حکومت میں سوا کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ۔
لوگوں کے گھر مسمار کروانے والے نے اپنے قبضے کے گھر کو 12لاکھ روپے دے کر ریگولرائزکرالیا ہے ۔
ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے گروتھ ریٹ کو 5فیصد سے ڈیڑھ فیصد پر لے آئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر اور کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل ناصر الدین محمود بھی موجود تھے۔محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان میں آج بھی بچپنا ہے ۔