• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی تقریبات،ملکی سالمیت اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

لاہور( خصوصی نمائند،خصوصی رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے ،خبرنگار،شوبزرپورٹر،وقائع نگار خصوصی ) صوبائی محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کی جانب سے کرسمس کی تقریب ہوئی ۔ ریورنڈ ڈاکٹر مجید ا یبل اورپاسٹر انور فضل نے ملکی سالمیت و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اورکہا کہ پاکستان مذہبی اقلیتوں کے لئے سب سے محفوظ ملک ہے جبکہ ہندوستان مذہبی اقلیتوں کے لئے سب سے زیادہ خطرناک ملک بن چکاہےصوبائی وزیراعجاز عالم آگسٹین نے بھی شرکت کی ،وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور میں کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز میں تعینات 11مسیحی ملازمان میں تحائف تقسیم کئے۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہورڈویژن عامر نثار چوہدری نے کرسمس کے حوالے سے آرچ بشپ عرفان جمیل اور ڈویژنل افسران کے ہمراہ لاہور ریلوے اسٹیشن پرکیک کاٹا ۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے قذافی اسٹیڈیم میں کرسمس ڈے کی مناسبت سے تقریب ہوئی ۔ کاہنہ کاچھا منڈی میں مسیحی ملازمین میں چیک تقسیم کیے گئے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے چرچوں اور مختلف مقامات کو ایل ای ڈی لائٹس، جگنو لائٹس اور بلب سٹرپ لائٹس وغیرہ سے سجایا دیا ۔ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازچوہدری نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد ددی۔ینجاب آرٹس کونسل (پکار)، محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا صوبائی وزیرمال ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اورجدو جہد آزادی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے جناح ہال میں کرسمس کے موقع پر 43مسیحی ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ چیک تقسیم کئے .
تازہ ترین