پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں میکے میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنے 2 سالوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا جس کے بعد خودکشی کر لی۔
پولیس کےمطابق واقعہ سیالکوٹ کے تھانہ رنگپورہ کے علاقے تلوڑہ مغلاں میں پیش آیا ہے جہاں شاہد مسیح نامی شخص میکے سے ناراض بیوی کو منانے گیا تھا۔
ناکامی پر شاہد مسیح نے غصے میں آ کر اپنے 2 سالوں پر فائرنگ کر دی جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
سالوں کو قتل کرنے کے بعد شاہد نے مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کر دی ہیں جبکہ تفتیش کا بھی آغاز کر دیا ہے۔