• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: تہرے قتل کے بعد خود کشی، زخمی فرحان کا بیان ریکارڈ

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں تہرے قتل کے بعد خود کشی کے واقعے میں زخمی فرحان نے اسپتال میں پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ، جس میں اس نے بتایا کہ اس کا بھائی اویس جنونی تھا، میاں بیوی میں علیحدگی ہو چکی تھی۔

پولیس کے مطابق زخمی فرحان نے بیان دیا کہ ملزم اویس کی سابقہ اہلیہ کو دوسرے خاوند سے بھی طلاق ہو چکی تھی ۔ اویس دوبارہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

زخمی فرحان نے بتایا کہ اویس نے فائرنگ کر کے والد ریاض اور 2 بہنوں سدرہ اور مریم کو قتل کر کے خود کشی کر لی ۔ جب یہ واقعہ ہوا وہ نچلی منزل پر تھا۔ گولیوں کی آواز سن کر اوپر گیا تو بھائی نے اس پر بھی گولی چلا دی ۔ بدقسمت خاندان کے تیسرے بیٹے شہزاد کے مطابق گھروالے سابقہ بیوی کیساتھ اویس کی شادی کے مخالف تھے۔

ڈی ایس پی شفیق آباد محمد غیاث کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہی لگتا ہے کہ ملزم نے قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔

پولیس نے تمام لاشیں مردہ خانے بھجوا دی ہیں جنہیں آج پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین