• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان کی نہر میں شگاف، وسیع علاقہ زیرِ آب


جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی نہر میں شگاف پڑے سے وسیع علاقہ زیرِ آب آگیا ہے، جس کے باعث کاشت کاروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

رحیم یار خان کی لکھی نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے وسیع و عریض علاقہ زیرِ آب آگیا۔

محکمۂ آبپاشی نے لکھی نہر کا یہ شگاف بند کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

رحیم یار خان کے چک 210 پی کے مقام پر پڑنے والے اس شگاف سے گندم اور گنے کی فصل اور لیموں کے باغات زیرِ آب آ گئے ہیں۔


محکمۂ آبپاشی کے حکام کے مطابق شگاف پر کرنے کا کام جاری ہے، اسے جلد سے جلد پر کرکے علاقے کو محفوظ کیا جائے گا۔

تازہ ترین