زیارت میں یوم قائد کی مناسبت سے قائد اعظم ریذیڈینسی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تقریب میں مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، قاسم سوری، کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی بھی تقریب میں شریک تھے۔
تقریب میں صوبائی وزراء اور سیاسی و قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی، تقریب کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دیگر شرکاء کے ہمراہ زیارت ریذیڈینسی میں پرچم کشائی کی۔