• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کل سہ پہر براستہ موٹر وے سکھر پہنچیں گی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ نون سندھ  کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر انٹر چینج پر مریم نواز کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

صدر مسلم لیگ نون سندھ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ مریم نواز شام 6 بجے سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

شاہ محمد شاہ نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز سکھر میں پارٹی رہنماؤں سے عشائیے پر ملاقاتیں بھی کریں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کا قیام نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں ہوگا۔

تازہ ترین