سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتی۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات کس کے ایما اور مرضی سے ہوئی، یہ بات کچھ شبہات پیدا کرتی ہے لیکن اس کا مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف تمام فیصلے اپنی جماعت کی مشاورت سے کرتے ہیں اور فیصلے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہی میں ہوتے ہیں۔