• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیومیٹریکل طرز کی دیوار گھر کی دلکشی بڑھائے

دیواریں گھر کی خوبصورتی اور دلکشی بڑھانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ گھر کی تعمیر ہو یا تزئین نو، دیواروں کو خوبصورت بنانا اہم سمجھا جاتا ہے۔ اگر بات کی جائے ٹرینڈز کی تو مقبول کلاسک ٹرینڈز میں accent wallکافی مقبول ہے، جس کے تحت کمرے کی کسی ایک دیوار (عموماً مرکزی دیوار) کو باقی دیواروں سے مختلف طرزِ سجاوٹ یا ڈیزائن کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ 

کمرے کی مخصوص دیوار کے لیے پہلے بھی مختلف اسٹائل پر بات کی جاچکی ہے، تاہم آج جیومیٹریکل طرز کی دیوار کا ذکر کیا جارہا ہے۔ اس ٹرینڈ کے تحت کمرے کی مخصوص دیوار کو جیومیٹریکل شکل دیتے ہوئے کمرے کی دلکشی بڑھائی جاتی ہے، آئیے اس کے مختلف ٹرینڈز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

تکونی طرز کی دیوار

لیونگ روم کو متاثر کن بنانے کا سب سے خوبصورت اور آسان طریقہ جیومیٹریکل طرز کی دیوار بنانا ہے۔ اس طرح کی دیوار آپ نے بہت کم ہی گھروں میں دیکھی ہوگی۔ جن کمروں کی دیواریں قدرے نیچی اور لمبائی خاصی زیادہ ہو تو ان دیواروں کو تخلیقی اندازمیں متاثر کن بنانے کا سب سے آسان طریقہ انہیں تکونی شکل (Triangle accent wall) دینا ہے۔ 

آپ مثلث انداز میں ایک، دو یا پھر تین مختلف اشکال کا انتخاب کرتے ہوئے کمرے کا زاویہ خوبصورت انداز میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ مرکزی زاویے کے لیے گہرے یا شوخ رنگ کا انتخاب جبکہ اضافی زاویوں کے لیے ہلکے یا سفید رنگ کاانتخاب بہترین ہے۔ اضافی زاویوں کو سجاوٹ کے طور پر جبکہ مرکزی زاویے کو کمرے کا فوکل پوائنٹ بناتے ہوئے یہاں فرنیچر رکھ کر سٹنگ ارینجمنٹ کرنے کا خیال بہترین رہے گا۔

قوس وقزح والی دیوار

قوس و قزح (Rainbow) کے رنگ فطرت کا ایک خوبصورت اظہار سمجھے جاتے ہیں۔ جس طرح بارش کے بعد فضا میں موجود پانی کے قطروں سےسورج کی شعاعیں گزرنے کا عمل سترنگی کمان یا دھنک میں تبدیل ہوکر دیکھنے والے کو حیرت میں مبتلاکردیتا ہے، اسی طرح رینبو پر مبنی جیومیٹریکل دیوار (Rainbow geometric accent waIl) کمرے میں داخل ہونے والے ہر فرد کو داد دینے پر مجبور کردے گی۔ آپ بچوں کے کمروں کے لیے ڈزنی اور باربی کی دنیا سے نکل کر رینبو وال پیپر کا انتخاب کیجیے۔ جیومیٹریکل طرزکےرینبو کلرز 3Dوال پیپر میں بھی بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں، جو کہ دیوار میں بنائے جانے والے ڈیزائن کی نسبت کہیں سستے اور منفرد ماحول بنانے کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔

غیر جانبدارانہ جیومیٹریکل اسٹائل

اگر آپ بچوں کے روم کے لیے رینبو وال تعمیر کروانے یا اس کا 3Dوال پیپر لگانے کے حق میں نہیں ہیں تو کچھ مختلف غیر جانبدارانہ رنگوں والا جیومیٹرک وال پیپر پیٹرن (Neutral geometric accent wall)بھی بچوں کے کمرے کے لیے بہترین رہے گا۔ اس پیٹرن میںمختلف رنگوں کےبجائے ایک یا د و رنگوں کاا ستعمال کیاجاتا ہے، جو بچوں کے علاوہ آپ کے اپنے بیڈروم میں بھی متاثر کن لگے گا۔

تین اسٹائل، ایک سمت

اگر آپ جیومیٹریکل طرز کی دیواروں کے لیےکچھ مزید منفرد ڈیزائن کی تلاش میں ہیں تو ایک دیوار پر تین مختلف اسٹائل (Three-dimensional accent wall) کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے۔ اس اسٹائل کے لیے دیوار کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے مرکزی دیوار کے لیے قدرے چوڑا جبکہ دائیں اور بائیں طرف کم حصہ منتخب کیجیے۔ درمیانی حصے کے لیے جیومیٹریکل طرز کاوال پیپر پیٹرن یا پھر جیومیٹریکل طرز کے شوخ رنگ کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ 

دائیں جانب والے حصے کو مختلف طرز پر تعمیر کرواکے کمرے میں ایک شاندار فوکل پوائنٹ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ عام طور پر یہ ڈائننگ روم کے لیے منتخب کیے جانے والے اسٹائل میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ دیوار کےاردگرد ڈائننگ ٹیبل اور کرسیاں نہ صرف کمرے کی خوبصورتی بڑھاتی ہیں بلکہ گھر آنے والے مہمانوںکا شاندار استقبال بھی کرتی ہیں ۔

ٹیکسچرڈ ٹائل اسٹائل

آپ نے حقیقت سے قریب تھری ڈی وال پیپرز، نظروں کو خیرہ کر دینے والی خوبصورتی کی حامل دیوار پر سجی کسی پینٹنگ کی مانند دیکھے ہوں گے، جو اپنی حیرت انگیز فریبِ نظر(illusion)کی و جہ سے سادہ اور جدید گھروں میں بھی جچ سکتے ہیں۔ آپ اپنے بیڈروم یا لیونگ روم کے لیے ٹائل ٹیکسچر (Textured tile accent wall) کاا نتخاب کیجیے۔ 

کمرےکی مرکزی دیوار کومکمل ٹائل والا تعمیر کرواکے اس پر بہتے پانی جیسا پیٹرن بطور وال پیپر منتخب کیا جاسکتا ہے۔ یہ اسٹائل حقیقت سے قریب تر اور دکھنے میں بے حد دلکش محسوس ہوگا ۔اس دیوار کے لیے ہلکے ٹائل اور گہرے پیٹرن کا انتخاب کریں، تاہم اگر آپ گہرے رنگ کے ٹائل کا انتخاب کر رہے ہیں تو کوشش کریں کہ پیٹرن کے لیے ہلکے رنگ کا انتخاب کریں۔

تازہ ترین