میلبورن (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز نے 2021 کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں سابق چیمپئنز کی فٹنس کے سبب ایونٹ میں شرکت مشکوک سمجھی جارہی تھی۔ ان کے علاوہ عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور خواتین نمبر ون ایشلے بارٹی نے بھی میگا ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے انٹری کرادی ہے۔