• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری، شہباز شریف سے پس دیوار زنداں ملاقات کی گونج

اسلام آباد (محمدصالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) حکمرانوں کے فریستادے کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پس دیوار زنداں ملاقات کی گونج اور ڈائیلاگ کا غلغہ ابھی فضائوں میں آوارگی کررہا تھاکہ مریم نواز شریف نے ان باتوں کو بے معنی قراردیکر اس کے غبارے کے پھولنے سے پہلے ہی اس کی ہو ا نکال دی ہے

اس دیروزہ ملاقات کی طرح تاویلات کی جارہی تھیں پاکستان مسلم لیگ نون کے اسیر سربراہ سے ملاقات کے ضمن میں یک طرفہ طور پر ایک کے بعددوسری بات کی جارہی تھی کہ فریق ثانی کا موقف دستیاب ہی نہیں تھا اس طرح جمعرات کی شام تک جس غبارے کو خوب پھلایا گیا تھا جمعہ کی شب ہوتے ہی وہ پھٹ کر زمین بوس ہوگیا پیغام رسانی کی امیدیں بن کھلے مرجھاگئیں۔

حکومتی طرفدار اس سے طرح طرح کی امیدیں وابستہ کئے بیٹھے تھے، مریم نواز شریف نے یہ اعلان کرکے کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

تازہ ترین