اسلا م آباد ( نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ قوم جاننا چاہتی ہے نواز شریف نے وفد اسرائیل کیوں بھیجا۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم منافقت میں ما ہر مریم نوازسے یہ جاننا چاہتی ہے کہ نواز شریف اسرائیل کا ایجنٹ کیوں بنا؟ اب مولانا اجمل قادری نے اعتراف کیا ہے کہ سابق ویراعظم کے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں وہ بھی شامل تھے۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مولانا اجمل قادری کے اس انکشاف کے بعد کہ ”ان کو نواز شریف نے اسرائیل بھیجا تھا“ یہ واضح ہو گیا ہے کہ لندن بیانیہ دراصل بھارت اور اسرائیل کا بیانیہ ہے جس کا مقصد پاک فوج، ملک کے سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ مولانا اجمل قادری نے اعتراف کیا ہے کہ سابق ویراعظم کے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں وہ بھی شامل تھے۔ اب سمجھ آئی کے کہ نواز دن رات پاکستانی فوج کے خلاف زہر کیوں اگلتا ہے، اب قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ کھیل کب سے کھیلا جا رہا ہے ۔