• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برف پگھل گئی، اماراتی اور اسرائیلی آئس ہاکی ٹیموں کے دبئی میں میچز

مقبوضہ بیت المقدس ( اے ایف پی) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی آئیس ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ نے جمی برف پگھلادی ۔ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ اسرائیل کا بیت یام چیفس اوردبئی مائٹی کیملز اب تک گمنام تھے لیکن دونوں کے درمیان میچ نے تاریخ رقم کردی ہے ۔اسرائیلی شہر بیت یام تل ابیب کے جنوب میں بحیرہ روم کےکنارے واقع ہے جو اپنے آئیس ہاکی کلب سے زیادہ ریتیلے ساحل ، مثالی آب و ہوا اور ریٹائرڈ موساد ایجنٹوں کی نسبت سے زیادہ مشہور ہے حتٰ کہ اس شہر میں کوئی آئیس ہاکی رنک تک نہیں ہے ۔فاتح ٹیم دی چیفس 1970 کی دہائی کی آئیس ہاکی پر کامیاب مذاحیہ فلم سلیپ شاٹ سےمتاثر ہو کر تشکیل دی گئی تھی جس نے دبئی میں مائٹی کیملز کے خلاف دو میچز 18 اور 19 دسمبر کو کھیلےگئے جو کسی اسرائیلی ٹیم نے تحدہ عرب امارات کی سر زمین پر پہلی بار کھیلے ۔دونوں میچز اسرائیلی ٹیم نے ہی جیتے۔شمالی امریکا کی پروفیشنل ہاکی لیگ کے کمشنر گیری بٹمین نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آپس ہاکی کا کھیل قوموں کو قریب لا سکتا ہے ۔شریک آرگنائزر جوش گرین برگ نے بتایا کہ میچوں کے دوران ماحول بڑا دوستانہ رہا۔

تازہ ترین