لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے اپنے والد اور پارٹی قائد محمدنوازشریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپکے سیاسی نظریئے، بصیرت کی پیرو کار بھی ہوں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی بیٹی ہوناایک اعزازبھی ہے اور ایک عظیم ذمہ داری بھی ، ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد او رایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کیلئے دعا گو ہوں،اللہ تعالیٰ آپکا سایہ پاکستان اور ہم سب پر تادیر قائم رکھے ۔