پشاور(وقائع نگار) پاکستان ہندکو تحریک کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ اکبر سیٹھی نے کی جبکہ اس موقع پر چیرمین پاکستان ہندکووان تحریک سقاف یاسر ایڈوکیٹ صوبائی صدر ملک عمران نائب صدر احمد صمد صوبائی ارگنائزنگ سیکرٹری جمال ناصر وومن ونگ صدر طیبہ افضل ضلعی صدر ہاشم خان اعوان سیکرٹری ملک شان الہی خلیل الرحمن سہیل انجم اور ظفر اقبال اشفاق احمداور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری اکبر سیٹھی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنانے کے لئے دن رات محنت کی اور ہر قسم کی قربانی دیکر وطن عزیز کو آزاد کرایا ۔ہماری آنے والی نسلیں ہر قربانی دیکر بھی ان کا حق ادا نہیں کر سکتے۔تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔