• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اور بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے اپنے نکاح کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

گزشتہ روز معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصویریں شیئر کی ہیں۔


گوہر خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں اُن کے شوہر زید دربار نے محبت سے اُن کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

ایک تصویر میں زید دربار اپنی اہلیہ گوہر خان کی پیشانی پر بوسہ بھی دیتے نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویروں میں گوہر خان خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر زید دربار بھی شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔

گوہر خان نے اپنی خوبصورت تصویروں کے کیپشن میں زید دربار سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’قبول ہے۔‘

دوسری جانب زید دربار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصویر شیئر کی ہیں۔


خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر  رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے گزشتہ روز بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین