• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو کرکٹ کی دنیا میں بہت خاص اہمیت حاصل ہے مگر بہت کم لوگ اس کی تاریخ کے بارے میں علم رکھتے ہیں۔

25 دسمبر یعنی کرسمس کے اگلے دن 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا کے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ ’باکسنگ ڈے ٹیسٹ‘ کہلاتا ہے۔

1980 کے بعد سے آج تک ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا کا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرتا چلا آرہا ہے اور اس ٹیسٹ میچ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔

رواں سال بھی 26 دسمبر کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں۔


پاکستان ٹیم اب تک 4 مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیل چکی ہے، پہلی مرتبہ 1983 میں کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا جبکہ 2009 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ اور 2009 میں 170 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے آخری مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ 2016 میں کھیلا تھا اور یہ میچ بھی آسٹریلیا کے نام رہا۔

1980 کے بعد سے مسلسل کھیلے جانے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں سے 21 میں میزبان آسٹریلوی ٹیم فاتح رہی اور 7 میچ مہمان ملکوں کی ٹیموں کے نام رہے جبکہ 9 باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہوئے۔

تازہ ترین