• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سکھر آنے کے دوران راستے سے سیلفی شیئر کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ٹوئٹ بھی کردیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ہم سکھر پہنچنے کے لیے راستے میں ہیں۔

مریم نواز نے گاڑی میں موجود لوگوں کے ہمراہ سیلفی شیئر کی جس میں مریم اورنگزیب سینیٹر پرویز رشید دکھائی دے رہے ہیں اور یقیناً گاڑی میں مریم نواز کے ساتھ بیٹھے شخص مفتاح اسماعیل ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مریم اونگزیب سینیٹر پرویز رشید سے سینڈوچز بچانے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ بعد میں مفتاح اسماعیل کو دیے جاسکیں۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ’میاں محمد نواز شریف کی موٹر وے کے قیام کی کاوش کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا کیونکہ اس نے سفر کو ممکن اور آسان بنا دیا ہے۔

میں ورکرز کنونشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کنونشن سے مریم نواز سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔مریم نواز کا قافلہ شرقپور انٹرچینج ٹول پلازہ پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب سکھر میں مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کنونشن سے مریم نواز سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔

مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن کے لیے روہڑی کے قریب مقامی شادی ہال میں پنڈال سجا دیا گیا ، مریم نواز شام 6 بجےورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے مریم نواز موٹر وے کے ذریعے روہڑی انٹرچینج پہنچیں گی جہاں مسلم لیگی کارکنان کی جانب سے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے علاوہ سابق گورنر سندھ زبیر احمد اور شاہ محمد شاہ خطاب کرینگے ۔

مریم نواز کنونشن کے بعد نون لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گی۔

تازہ ترین