سینیٹر فیصل جاوید نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو پی ٹی آئی کی وومن آف دی میچ قرار دے دیا۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ مریم نواز کو پی ٹی آئی کی وومن آف دی میچ ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کیونکہ جو حال انہوں نےپاکستان مسلم لیگ نون کا کیا ہے وہی حال پیپلز پارٹی کا بلاول نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے سارے وہ لوگ جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی جدوجہد کی وہ آج گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ پی ایم ایل نون - انا للہ وانا الیہ راجعون