• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی کوچ نے مرضی کی ٹیم منتخب کرنے کا مطالبہ کردیا

   کراچی ( جنگ نیوز) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ حنیف خان نے فیڈریشن پر واضح کردیا ہے کہ آئندہ ٹیم کا انتخاب مینجمنٹ کی مرضی سے ہونا چاہیے اور سلیکشن کمیٹی کو مکمل اختیار نہیں ملنا چاہیے۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد سے کہہ دیا ہے کہ آئندہ اس طرح کام نہیں چلے گا۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ محنت ٹیم مینجمنٹ کرے اور ٹیم کا سلیکشن آپ کریں۔ اگر کسی کھلاڑی کے سلیکشن پر اعتراض ہے تو اس کے ٹرائلز لے لیں۔ انھوں نے کہا کہ فیڈریشن یقیناً ٹیم سلیکشن کے معاملے پر مینجمنٹ پر نظر رکھے کہ وہ سلیکشن میں پسند نا پسند تو نہیں کررہی ہے لیکن وہ یہ بات پوری دیانتداری سے کہہ سکتے ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ سلیکشن کے معاملے میں کسی غلط کھلاڑی کو نہیں منتخب نہیں کرسکتی کیونکہ وہ کارکردگی پر جواب دہ ہوتی ہے۔ حنیف خان نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی دو یا تین افراد پر مشتمل ہونی چاہیے اور یہ کمیٹی کیمپ کا دورہ کرتی رہے اور کھلاڑیوں پر نظر رکھتی رہے ۔
تازہ ترین