آپ آف لائن ہیں
منگل24؍رجب المرجب 1442ھ 9؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مولانا شیرانی سے اختلاف تھا تو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین کیوں بنوایا، طاہر اشرفی


 وزیر اعظم کے معاون خصوصی  مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا شیرانی سے نظریاتی اختلاف تھا تو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین کیوں بنوایا۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہراشرفی  نے جمعیت علماء اسلام (ف) اور اس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کے تیر برسا دیئے۔

 مولانا طاہر اشرفی نے  جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والے اپنی جماعت میں بھی جمہوری رویوں کو پروان چڑھنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا غلام غوث ہزاروی سے اب تک کے اکابرین کے ساتھ سلوک سب کے سامنے ہے۔


مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی، اکابرین کی توہین اور شخصیت پرستی کو کس نے پروان چڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ  مولانا شیرانی کےساتھ نظریات کا نہیں شخصی تصادم ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  جمہوریت کا علم بلند کرنےوالوں کو پارٹی کے اندر اختلاف برداشت نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید