• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا حکومت ایک بار پھر بجلی کی قیمتیں بڑھانے جارہی ہے؟


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بجلی کے معاملے پر قوم سے بات کروں گا، انہوں نے وہ معاہدے کیے جس سے پورے برصغیر میں سب سے زیادہ پاکستان میں بجلی مہنگی ہے۔

چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی لاگت اور جو عوام کو دے رہے ہیں اس میں تین روپے کا فرق ہے، بجلی کی قیمت نہیں بڑھاتے تو گردشی قرض کی صورت میں قرضے بڑھ جاتے ہیں۔


عمران خان نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ قیمتیں نہ بڑھیں، مشکل یہ ہے کہ قرضے بڑھ رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے ہم نے مذاکرات کیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ہر وہ چیز کرنا چاہیے جس سے ہماری برآمدات بڑھیں اور درآمدات کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم زیتون کے درخت لگا دیں تو نہ صرف ملکی ضرورت پوری ہوگی بلکہ برآمد بھی کرسکیں گے۔

تازہ ترین