• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دیے توان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دیے توان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔

چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے اسمبلیوں میں آنے والےان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں، پی ڈی ایم والے لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔

 عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن لوگوں کو حقارت سے دیکھتی ہے، لاہور میں پتا لگ گیا کہ لوگ بےوقوف نہیں ہیں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ مینار پاکستان پر پتا چل گیا کہ لوگوں کو ان کی چوری کے لیے نہیں نکلنا، عوام ان کو 30 سال سے جانتے ہیں، کیسے انہوں نے ملک پر ظلم کیا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ ان  کے بچے باہر رہ رہے ہیں ایسے تو شہزادے بھی نہیں رہتے، یہ ایک رسید بھی نہیں دکھا سکتے کہ پیسا کہاں سے آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس نے بھی آج تک یہ سمجھا کہ قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا کوئی بے وقوف نہیں ہے۔

تازہ ترین