• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کے دعوے کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے نام نہاد انتخابات پر جمہوریت کا دعویٰ مسترد کرتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نام نہاد جمہوریت صرف بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانےکے لئے ہے۔

دفترخارجہ نے بیان میں یہ بھی کہا کہ 5 اگست 2019ء سے محاصرے کے ذریعے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز نہیں دبا سکتے اور مقبوضہ وادی سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت معاملات کو الجھانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے اور وہاں کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی دیا جائے۔

تازہ ترین