• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےاقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی حملے کو بڑا خطرہ قرار دیدیا


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ بھارتی فوج کا اقوام متحدہ (یو این) کی گاڑی کو نشانہ بنانا بڑا خطرہ ہے۔

آئی ایس پی آر نے آرمی چیف نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن (ایل او سی) پر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کو بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

آرمی چیف نے نے ایل او سی کے دورے کے دوران اگلے محاذ پر موجود نوجوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ایل او سی کے اگلے محاذوں پر ڈٹے جوانوں کے حوصلے کی تعریف بھی کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اس موقع پر ایل او سی کی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی فورسز کی جانب سے اقوام متحدہ کی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

دوران بریفنگ آرمی چیف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی گاڑی پر بھارتی حملہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تازہ ترین