• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا وائرس کے 81 ٹیسٹ، 14 نئے کیسز

بلوچستان میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی تعداد میں کمی کے باعث صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ کورونا کی شرح میں اضافہ ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے چار اضلاع میں کورونا کے 14 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا میں مبتلا ایک مریض کا انتقال ہوگیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 82 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 4 اضلاع سے 14 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 75 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 4 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 586 ہوگئی۔


صوبے میں کورونا میں مبتلا ایک اور مریض کے انتقال کے بعد کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد182ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 6 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 8.3 رہی۔

تازہ ترین