• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق جمیل نے کورونا وائرس کا تجربہ شیئر کر دیا

ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ انتہائی پژمردہ دکھائی دیے۔

02 منٹ اور 21 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے عالمی وبا سے اُن کی صحت پر پڑنے منفی اثرات  کے حوالے سے بات چیت کی اور کورونا کو ایک بلا قرار دیا۔

کورونا وائرس نے مولانا طارق جمیل کی صحت کو بُری طرح متاثر کیا ہے، یہاں تک کے ویڈیو پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے ان کے چہرے پر نقاہت طاری تھی جس کے باعث انہوں نے بات تک نہ کیے جانے کا بھی کہا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ’کورونا کی پہلی لہر کے وقت میں نے کوویڈ کے حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ کروائی تھی مگر مجھے علم نہیں تھا کہ کورونا وائرس کیا ہوتا ہے، اب میں خود اُس کی لپیٹ میں آیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے صحت شفا اور عافیت بخشی، میں دس روز اسپتال میں رہا، منگل کے روز گھر واپسی ہوئی ہے۔‘

مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو ایک بلا اور اللہ کی طرف سے امتحان ہے قرار دیا۔

ان کی آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ سے جمعرات کے روز جاری کی گئی ویڈیو میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

انہوں نےاپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کا خیال کریں، کوئی بھی شخص ماسک کے بغیر گھر سے نہ نکلے اور 6 فٹ کا فاصلہ رکھے۔‘

اپنی ویڈیو میں مولانا طاروق جمیل نے بتایا کہ ’کورونا بڑی عمر کے لوگوں کو لپیٹ میں لے لیتا ہے، اسپتال میں کئی جنازے اٹھ رہے تھے، کئی ٹھیک بھی ہورہے تھے۔‘


مزید بات کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں لمبی بات نہیں کرسکتا کیونکہ اب مجھ سے بولا نہیں‌ جارہا، میری اپیل ہے آپ اپنی صحت کا خیال کریں کیونکہ جان کی حفاظت فرض ہے۔‘

خیال رہے کہ  13دسمبر کو مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہوگئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔

عمران خان نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی کوویڈ 19 سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

تازہ ترین