• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس سے 7 اموات، مزید 812 کیسز

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے جبکہ 812 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے 11040 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 812 کورونا کے کسیز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 7 مریض انتقال کرگئے، سندھ میں کوروناسے جاں بحق افراد کی تعداد 3469 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 2299897 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، جن میں 210241 کیسز سامنے آ ئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 682 مریض صحت یاب ہو ئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 187035ہوگئی۔


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے اس وقت19737 ایکٹیو کیسز موجود ہیں، کراچی سے 662، جامشورو سے 24، حیدرآباد سے 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

میرپور خاص اور دادو سے12۔12، خیرپور اور ٹھٹھہ سے11۔11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سانگھڑ سے10، گھوٹکی سے 6، شکارپور، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز سے 4۔4 کیسز سامنے آئے۔

عمرکوٹ، سجاول اور ٹنڈو الہیار سے 3۔3 ، سکھر، مٹیاری اور شہید بے نظیر آباد سے 2۔2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بدین سے 1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین