بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان 55 سال کے ہوگئے۔ وہ بھارتی شہر اندور میں 27 دسمبر1965 کو پیدا ہوئے تھے۔
1988 میں اداکاری کی شروعات کرنے والے سلمان خان کو آج دنیا سپراسٹار ہونے کے علاوہ، پروڈیوسر اور گلوکار کے طور پر بھی جانتی ہے۔ اپنے کیریئر میں سلمان خان کئی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔
سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، خدا آپ کو لمبی عمر عطا کرے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر سلمان خان کو مبارک باد دینے والوں کا طوفان بھی آیا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر سپراسٹار کے دنیا بھر میں موجود مداح مختلف انداز میں انہیں وڈیوز اور تصاویر کے ہمراہ پیغامات لکھ کر سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
دوسری جانب سلمان خان نے اس بار اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے گھر کے باہر نوٹس لگا دیا جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ یہاں مت آئیں۔
سلمان خان نے مداحوں سے کہا کہ میرے جنم دن پر گیلکسی کے باہر جمع نہ ہوں، اپنے گھر پر رہیں اور کورونا وائرس کے ضوابط (ایس او پیز) پر عمل کریں۔