• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی موقف پر سمجھوتہ کرنا چاہتے تھے، شاہ محمود

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما مولانا اجمل قادری کے دعوے کہ میاں نواز شریف نے بطور وزیراعظم انھیں اسرائیل تل ابیب حکام سے بات چیت کیلئے روانہ کیا ،پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے تاریخی موقف پر سمجھوتہ کرنا چاہتے تھے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مولانا اجمل قادری کا بیان شیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ آپ کو یہ جاننے کے لئے تاریخ میں بہت پیچھے کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں کہ وہ کون تھا جو واقعتاً پاکستان کے اصولی اور تاریخی موقف پر سمجھوتہ کرنا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ نوازشریف کے دور حکومت میں مبینہ طورپراسرائیل کا دورہ کرنے والے مولانا اجمل قادری نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹیبلشمنٹ سے مشاورت کے بعد ایک وفد اسرائیل بھیجا تھا جس میں تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

تازہ ترین