• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان نے اپنی شادی کے ریسپشن کی تصویریں شیئر کردیں۔

دو روز قبل معروف بالی ووڈ میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بڑے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے ریسپشن کی تصویریں شیئر کی ہیں۔


گوہر خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں وہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

ایک تصویر میں اُنہوں نے اپنے شوہر زید دربار کا ہاتھ بھی تھاما ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں گوہر خان خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر زید دربار بھی شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔

گوہر خان نے اپنی خوبصورت تصویروں کے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی تیرا، کبھی میرا، کبھی ہمارا۔‘

اُنہوں نے کیپشن ہیش ٹیگ GaZaForever کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ گوہر اور زید ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

دوسری جانب زید دربار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کے ریسپشن کی تصویریں شیئر کی ہیں۔


خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار دو روز قبل یعنی جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے گزشتہ روز بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین