کراچی میں سرد ہواؤں کی اینٹری ہوگئی، آج سے ٹھنڈ اور بڑھ جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 7 ڈگری تک گِرسکتا ہے، سردی کی لہر جمعے تک رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں ملک کے مختلف علاقوں میں سرد موسم کا راج ہے، بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی کا پارا منفی 10تک گرگیا۔
چمن میں اس سال سردی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ملی میٹر جبکہ ضلع کرم میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 بنوں میں 3 جبکہ پارہ چنار میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ہے۔