بھارتی ٹیلی ویژن سٹکام ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے اداکار گروچرن سنگھ اسپتال میں داخل ہیں، انہوں نے اپنے پیغام میں اپنی حالت کو بہت خراب قرار دیا ہے۔
بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شو میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے اداکار گروچرن سنگھ کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ منگل کو اداکار نے اپنے اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
ویڈیو میں گروچرن سنگھ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے میری حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گروچرن سنگھ ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھاتے تھے، انہیں 2012 میں اس سیریل سے ہٹا دیا گیا تھا۔
گروچرن کے مطابق شو کے میکرز نے انہیں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل کر دیا تھا۔
علم میں رہے کہ گزشتہ برس انہوں نے خود ساختہ گمشدگی بھی اختیار کرلی تھی، تاہم منظر عام پر آنے کے بعد انہوں نے اپنی گمشدگی کو مالی مسائل سے جوڑ دیا تھا۔