بالی ووڈ میں گزشتہ 36 برسوں سے راج کرنے والے سلمان خان کے پرستار انکی آنے والی فلموں کے ہی نہیں بلکہ انکی شادی کے حوالے سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں، باوجود اس کے کہ انکی کئی اداکاراؤں جیسے کترینا کیف، سومی علی اور سنگیتا بجلانی کے ساتھ تعلقات رہے لیکن 59 سالہ سلمان خان اب تک غیر شادی شدہ ہیں۔
اس حوالے سے انکے والد سلیم خان نے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ سلمان کا پتہ نہیں کیا ہے، ایک تو اس وجہ سے بھی شادی نہیں ہوتی ہے کہ اسکی سوچ میں تھوڑا سا تضاد ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سلمان کے لگاؤ یا محبت کی بات ہے تو وہ جس کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اس ہیرؤین کو متاثر کرتا ہے اور پھر وہ بھی بہت اچھی اور خوش شکل ہوتی ہیں، کام کرتے کرتے انٹرایکشن ہوتا ہے، لوگ قریب آتے ہیں کیونکہ وہ قریبی ماحول میں رہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سلمان کے جب کسی اداکارہ کے ساتھ تعلقات بنتے ہیں تو وہ پھر اس میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی صلاحیتیں دیکھنا شروع کردیتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سلمان کا یہ طریقہ اور توقع غلط ہے، کیریئر اورینٹڈ خواتین سے یہ توقع رکھنا عبث ہے کہ وہ گھر داری کریں گی، میں کسی سے شادی کرکے اسکے کیریئر سے ہٹا کر اسے گھر بٹھا دوں گا تو یہ ایک مسئلہ ہے۔
جب اسکی کمٹمنٹ ہوجاتی ہے تو یہ اس کو کنورٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس میں اپنی ماں کو ڈھونڈتا ہے جو ممکن نہیں ہے۔
سلیم خان نے کہا کہ ایک ورکنگ ایکٹریس گھر داری جس میں بچے پالنا، انھیں اسکول لے جانا، انکے ہوم ورک میں مدد کرنا اور انکے لنچ بنانے جیسے کام نہیں کرسکتی۔