اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نمبر ون عقیل خان کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ مزمل مرتضیٰ نیشنل چیمپئن بن گئے۔ اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کمپلیکس میں کھیلے گئے بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مزمل مرتضیٰ اور عقیل خان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ پہلا سیٹ مزمل مرتضیٰ نے جیت لیا جبکہ دوسرے سیٹ میں عقیل خان نے کامیابی ضروری حاصل کرلی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں مزمل مرتضیٰ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 - 6 سے فتح سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب ویمن سنگلز کے فائنل میںسارا محبوب نے اشنا کو 6 - 7 ، 5 - 7 اور 6 - 4 سے شکست دے کر ٹائٹل حاصل کیا۔ ڈبلز 45 پلس کیٹیگری کا ٹائٹل محمود خان اور عظیم خان کے نام رہا جنہوں نے فائنل میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے راشد ملک اور فیاض خان کی جوڑی کو شکست سے دوچار کردیا۔