• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا ایجنڈا قوم اور اداروں میں ٹکراؤ کرانا ہے، طاہر اشرفی

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا قوم اور اداروں میں ٹکرائو کرانا ہے،ایک لابی پاکستان اور اداروں پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ یہی لابی ماضی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی ہے مولانا فضل الرحمن کہتے تھے کہ غداروں کو بے نقاب کرنا ہے، اسرائیل سے تعلق بنانے والے غدار ان کے دائیں بائیں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسرائیل کے معاملے پر انتشار پیدا کرنے کی کی سازش کی جارہی ہے ایک سیاسی جماعت کی لیڈر نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور سمجھ آنے پر "ڈیلیٹ" کردی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اجمل قادری کے بیان پر سب کو کچھ واضح ہو گیا کون اسرائیل سے تعلقات بنانا چاہتا تھا۔

تازہ ترین