سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے امریکا روانہ ہو گئے۔ شاہد خاقان عباسی امریکا میں ہمشیرہ اور بہنوئی کی عیادت کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کورونا کے باعث علیل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے 24 دسمبر کو شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی۔
شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر انہیں ایک بار 15 دن کے لیے امریکا جانے کی اجازت دی گئی ہے۔