اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شبلی فرازنے مان لیاکہ عمران خان تابعدار اور تھانیدار ذہنیت کے مالک ہیں‘ملک میں آٹا، چینی، گیس، دوائی، ایل این جی چوری کا جب بھی نام آئے گا تو عمران خان کا نام آئے گا، عمران صاحب کے نام کے ساتھ ہی ووٹ ، بجلی، گیس، آٹا، دوائی چوری، جھوٹ، کرپشن، دھوکہ بازی، فریب، حسد، تکبر یاد آئے گا۔