ملتان (نمائندہ جنگ) شاہ رکن عالم میں 55 سالہ شخص نے 9 سالہ بچی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ‘بچی تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل پولیس نے کاروائی شروع کردی ملزم حاجی رفیق گرفتار‘15سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.
تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم میں رفاقت علی کی 9 سالہ بیٹی کو 55 سالہ حاجی رفیق نے اغواء کر کے ایک مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا حاجی رفیق زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے نانا کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے
پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق بچی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بچی کے والد رفاقت کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔جبکہ پولیس تھانہ الپہ نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
کوٹ ماہرا کے رہائشی آصف نے پولیس کو درخواست دی کہ اسکی 15 سالہ ہمشیرہ سودا سلف لینے دکان پر گئی جہاں عمر فاروق اسکو زبردستی لے گیاجہاں نور نامی شخص پہلے سے موجود تھا جس نے اس کی ہمشیرہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ عمر پہرہ دیتا رہا۔پولیس نے درخواست پر عمر اور نور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔