• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم صفدر پی ڈی ایم کی تحریککی ناکامی کی آخری رسوماتاداکررہی ہیں،مسرت جمشید چیمہ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)چئیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر اصل میں شہر شہر جا کر پی ڈی ایم تحریک کی ناکامی کی آخری رسومات ادا کر رہی ہیں، مریم صدر مسلم لیگ (ن) کے بعد جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا بیڑہ غرق کرنے کے مشن پر گامزن ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے کارکنان بھی جیالا اور پٹواری ہونے کے معاملے پر کنفیوژہیں۔ میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے دورے میں کوئی مرکزی رہنما مریم صفدر کے استقبال کے لئے نہیں آیا، بلکہ اب تو لیگی رہنما مریم نواز سے ہاتھ جوڑ کران کاپیچھا چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے ایکدوسرے کے مہمان بنے ہوئے ہیں، عوام سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور وقت آنے پر ان کا کڑا محاسبہ کریں گے۔
تازہ ترین