• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے پر بینظیر بھٹو کا پہلا یادگار خطاب

مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہ، دختر مشرق اور اور عالمی دنیا کی نوجوان ترین وزیراعظم  بینظیر بھٹو کی گزشتہ روز 13 ویں برسی منائی گئی۔

آج ہم بینظیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کے اہم دن یعنی بطور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم  منتخب ہونے کے بعد پاکستانی عوام سے پہلا خطاب شیئر کررہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو سبز لباس اور سفید دوپٹہ زیب تن کیے بیٹھی ہیں اور انتہائی سلجھے ہوئے انداز میں قوم سے خطاب کررہی ہیں۔


بینظیر اپنے خطاب میں کہتی ہیں کہ ’میرے بھائیوں، بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں، ساتھیوں السلام علیکم ! مبارکباد، آپ کو آپ کی کامیابی پر آپ کی فتح پر مبارکباد، یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی نہیں ہے۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کے نتائج پوری قوم کی کامیابی ہے، اور میں آپ سب کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بینظیر کا کہنا تھا کہ ’آج آپ نے اپنی بہن کو ایک بہت بڑے اعزاز سے نوازا ہے اور اس کے کاندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے۔

بینظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ ’اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے جو کچھ میرے بس میں ہے وہ میں کروں گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ابھی یہ ہم سب کا کام ہے کہ جو پاکستان میں رہتے ہیں، جو اس ملک سے محبت کرتے ہیں کہ ہم اکھٹا کام کریں اور یہ کوشش کریں کہ ہمارے ملک میں ہر ایک کو عزت نفس والی زندگی گزارنے کا موقع ملے۔‘

تازہ ترین