سوشل میڈیا اور مختلف واٹس گروپ پر سندھ حکومت کا پیر 28 دسمبر کو ’سسرال ڈے‘ پر چھٹی کا جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے۔
سوشل میڈیا اور مختلف واٹس ایپ گروپ پر سندھ حکومت کے نام سے منسوب ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں ’28 دسمبر یعنی پیر کو سسرال ڈے پر چھٹی کا بتایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ’حکومت سندھ نے پیر 28 دسمبر کو ورلڈ (وائف) سسرال ڈے پر چھٹی دی گئی ہے۔‘
جیو نیوز فیکٹ چیک کے مطابق یہ بالکل جعلی اور غلط طور پر منسوب کیا گیا نوٹیفکیشن ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ٹوئٹر پر بعض صارفین نے یہ نوٹیفکیشن پوسٹ کیا ہے اور ساتھ ہی اس پر طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے۔