• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الصغیر سپر ہاکی لیگ شمس الزماں الیون نے جیت لی۔ فائنل میں جہانگیر خان سیونرز کو 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی ہنڈا اٹلس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیروکی ہٹانو اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے انعامات تقسیم کیے۔

صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس گلستان اسکاؤٹس سینٹر گلشن اقبال میں کھیلے گئے فائنل میں شمس الزماں سیونرز نے جہانگیر خان کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 گول سے شکست دی.

فاتح ٹیم کے کپتان زاہد غفار سمیت، بابر سعادات، ریحان الزماں اور شہیر قاسم نے ایک، ایک گول اسکور کیا، رنراپ ٹیم کے لیے حسنین سولنگی نے دو اور محمد سمیر نے ایک گول بنایا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں مطلوب بیگ کی ٹیم عارف اشرف سیونرز کو 1-5 گول سے شکست دینے میں کامیاب رہی، ان کی جانب سے سمیع اللّٰہ نے ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ سلمان خورشید اور ڈاکٹر ناصر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

چیمپئن ٹیم کے عون آغا لیگ کے بہترین گول کیپر، شہیر قاسم ایمرجنگ پلیئر، عارف اشرف کے نعمان خان بہترین کھلاڑی، شوذب رضا بہترین آرگنائزر، جہانگیر خان کے سید سعد ظہیر ٹاپ اسکورر قرار دیئے گئے۔

ایونٹ میں مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر عارف اشرف سیونرز فئیر پلے ٹرافی کی حقدار قرار پائی۔

الصغیر ہاکی کلب کے کھلاڑیوں اور ان کے فیملی ممبران کی بڑی تعداد فائنل میچ سے محظوظ ہوئی۔

مہمان خصوصی تیروکی ہٹانو اور خواجہ اظہار الحسن نے انعامات تقسیم کیے جبکہ دونوں مہمانوں کو الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے پھولوں کا تحفہ، سندھی ٹوپی، اجرک اور یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

تقریب میں جناح کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن وسیم ماجد، سینئر ڈائریکٹر کالیجیٹ عبدالباسط، اولمپئین سمیر حسین، یوتھ اولمپک ہاکی کوچ محمد علی خان، معروف اسپورٹس اینکر نسیم راجپوت عظیم خان، شمس الزماں، قدیر احمد، جہانگیر خان، عارف اشرف، مطلوب بیگ، سراج الدین، اتقاءحسن زیدی، راشد علی خان اور مشیر ربانی کی فیملی ممبران اور ڈاکٹر باسط انصاری ، سبطین ، ندیم سعید، محمد سعید، راؤ جاوید، زاہد شہاب، عظمت پاشا، مقصود احمد، عمران اشرف، فرحان رضا، ریحان خانزادہ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محفوظ الحق، راجہ بھاریجو، اختر میر، فرض حامد کریم اور دیگر کو منتظمین کی جانب سے تحائف پیش کئے گئے۔

تازہ ترین